لاہور(بدلو نیوز ) پی ایس ایل 7 کے 25ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 117 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم کی جانب سے دیے گئے 246 رنز کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز 15.5 اوورز میں 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔آج کا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے نہایت اہم ہتھا، اگر کوئٹہ کی ٹیم یہ میچ جیت جاتی تو اس کے فائنل فور میں کوالیفائی کرنے کی امید روشن تھی تاہم شکست بعدں ٹیم کے پلے آف مرحلے میں رسائی نہایت مشکل ہوگئی ہے۔
ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرچکی، پوائنٹس ٹیبل پر نظر دوڑائی جائے تو ملتان سلطانز پہلے، لاہور قلندرز دوسرے، پشاور زلمی تیسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ چوتھے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پانچویں جبکہ کراچی کنگز چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ عمرا کمل کی دھواں دار 50 رنز کی اننگز بھی کوئٹہ کو شکست سے نہ بچاسکی،جیسن رائے نے 38 رنز کی اننگز کھیلی، سرفراز احمد 17رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، گلیڈی ایٹرز کا دیگر کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔
سلطانز کی جانب سے آصف آفریدی، ڈیوڈ ویلی، شاہنواز دہانی اور خوشدل شاہ نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں، عمران طاہر ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
62