51

واٹس ایپ کا ’گروپ چیٹ‘ سے متعلق شاندار فیچر متعارف

Spread the love

سان فرانسسکو(ویب نیوز ) پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے گروپ چیٹ سے متعلق شاندار فیچر آزمائشی طور پر متعارف کروادیا۔کمپنی نے اس فیچر پر گزشتہ سال سے کام شروع کیا اور اب اسے آزمائشی طور پر متعارف کرایا گیا ہے نئی سہولت کی تصویر بھی منظر عام پر آچکی ہے۔ فیچر کی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے صارفین کو دو آپشنز دیے گئے ہیں ایک میں موجودہ گروپس کو ایک جگہ اکٹھا کرنے جبکہ دوسرے میں تمام گروپس کو ایک ساتھ پیغامات بھیجنے کی سہولت ہے۔ اس اقدام سے ایک ساتھ تمام گروپ کو ہینڈل کرنے میں حائل پریشانی دور ہوجائے گی۔

واٹس ایپ کی ہرسرگرمی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق نئے فیچر کا نام ’کمیونٹیز‘ ہے جس کے ذریعے مختلف گروپ کو ایک ساتھ آپریٹ کرنے کی سہولت میسر ہوگی۔ صارفین کمیونیٹیز فیچر میں ایک سے زائد گروپس کو ایڈ کرسکیں گے جس کے بعد ممکنہ طور پر ایڈمن یا گروپ میں پیغامات بھیجنے کی رسائی رکھنے والے ممبرز بہ یک وقت تمام گروپس میں میسج کرسکیں گے۔ اس فیچر کو ابھی صارفین کے لیے پیش نہیں کیا گیا تاہم امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ سہولت جلد تمام صارفین کو فراہم کردی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں