57

حجاب تنازع: جج پر تنقید کرنا بھارتی اداکار کو مہنگا پڑ گیا

Spread the love

کرناٹک (ویب نیوز ) بھارت میں حجاب تنازع میں جج پر تنقید کرنا بھارتی اداکار کو مہنگا پڑ گیا، پولیس نے چیتن کمار کو گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکار چیتن کمار نے حجاب پر پابندی کے خلاف دائر کردہ درخواست کی سماعت کرنے والے جج کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار چیتن کمار نے اپنے دو سال پرانی ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ یہ ٹوئٹ میں نے دو سال قبل کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے پے کی تھی، جسٹس کرشنا نےجنسی زیادتی کے کیس میں انتہائی متنازع بیان جاری کیا تھا۔ اداکار نے مزید لکھا کہ اب وہی جج تعلیمی اداروں میں حجاب پر عائد پابندی کا فیصلہ کرنے جا رہا ہے۔ چیتن کمار کو اس ٹوئٹ کے بعد بنگلور پولیس نے حراست میں لے لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں