سان فرانسسكو (ویب نیوز ) فیس بک کی زیر ملکیت سوشل میڈیا کمپنی انسٹاگرام نے صارفین کے لیے کم سے کم استعمال کے وقت کو 15 منٹ سے بڑھا کر 30 منٹ کردیا ہے۔صارف کو ڈیلی ٹائم لمٹ میں چار آپشنز دیے گئے ہیں، جن میں سب سے کم تیس منٹ اور سب سے زیادہ تین گھنٹے ہے۔ انسٹاگرام کی جانب سے صارفین کو گزشتہ دنوں ’وقفہ لینے‘ کی ایک سہولت پیش کی گئی ہے جس کے تحت انہیں پیغام کے ذریعے وقت سے آگاہ کیا جارہا تھا کہ وہ تھوڑا وقفہ لے کر اپنے دماغ کو پُرسکون رکھنے کے ساتھ وقت کی اہمیت کا بتایا جارہا ہے۔
انسٹاگرام کی اس سہولت کا مقصد صارفین کو وقت کے ضیاع سے روکنا اور ذہنی الجھنوں سے دور کرنا ہے تاکہ صارف کو ہر تھوڑی دیر میں احساس ہو اور وہ ایپ سے دوری اختیار کر کے اپنے ذہن کو سکون دے۔ ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام نے پہلے کم سے کم 15 منٹ میں پیغام ظاہر ہونے کی سہولت پیش کی تھی جس کو اب بڑھا کر کم سے کم تیس منٹ کردیا گیا ہے۔
52