67

اداکارہ میرا نے عتیق الرحمن سے نکاح درست قرار دینے کا عدالتی فیصلہ چیلنج کردیا

Spread the love

لاہور (بدلو نیوز ) اداکارہ میرا نے عتیق الرحمٰن سے نکاح درست قرار دینے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔اداکارہ میرا کی جانب سے فیملی کورٹ اور سیشن کورٹ کے فیصلوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی گئی ہے ، عدالت نے عتیق الرحمٰن سمیت فریقین سے 13 اپریل تک جواب طلب کر لیا۔اس سے قبل فیملی کورٹ نے بھی اداکارہ میرا کو عتیق الرحمٰن کی بیوی قرار دیا تھا ۔

واضح رہے کہ رواں ماہ ایڈیشنل سیشن جج مظہرعباس نے 16صفحات پر مشتمل اداکارہ میرا تکذیب نکاح کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا تھا، فیصلے میں کہا گیا تھا کہ اداکارہ میرا فریق دوئم عتیق ارحمن سے نکاح نامہ جھوٹا ثابت کرنے میں ناکام رہی ہیں، عدالتی فیصلے کے مطابق اداکارہ میرا نے2 ستمبر2007 کو عتیق الرحمٰن سے نکاح کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں