49

بیٹی نے سر فخر سے بلند کردیا عطاء اللّٰہ عیسیٰ خیلوی

Spread the love

لاہور ( بدلو نیوز ) پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف نام عطاء اللّٰہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی اور پہلی پاکستانی خاتون ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ لاریب عطا اور ان کی ٹیم نے آسکر اور بافٹا ایوارڈ 2022ء کے لیے نامزدگی حاصل کی ہے جس پر گلوکار نے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر عطا اللّٰہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی بیٹی لاریب عطا کی تصویر شیئر کی۔ عطاء اللّٰہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی پوسٹ میں بیٹی سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ایک بار پھر تم نے میرا سر فخر سے بلند کردیا ہے، لاریب بیٹی ہمیشہ خوش رہو۔

واضح رہے کہ جیمز بانڈ سیریز کی حالیہ فلم ’’نو ٹائم ٹوڈائے‘‘ نے 94 ویں اکیڈمی ایوارڈ کے لیے ’’بہترین اوریجنل سونگ‘‘، ’’بہترین سونگ‘‘ اور ’’بہترین ویژول ایفیکٹس‘‘ سمیت تین نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔ فلم کی ویژول ٹیم میں پاکستان کی نوجوان آرٹسٹ لاریب عطا بھی شامل ہیں جو فلم کی ڈیجیٹل کمپوزیٹر ہیں۔اس کے علاوہ اس ٹیم نے بافٹا 2022 میں ’’بہترین اسپیشل ویژول ایفیکٹس‘‘ کی نامزدگی بھی حاصل کی ہے۔ لاریب عطا نے ٹوئٹر پر کہا کہ میں ان تمام پیغامات اور تعاون کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جو مجھے آسکر اور بافٹا میں’’نو ٹائم ٹوڈائے‘‘ کی نامزدگی کے لیے مل رہے ہیں۔ خیال رہے کہ آسکر اور بافٹا ایوارڈ کی تقریبات مارچ 2022 میں منعقد ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں