80

آئی فون نے صارفین کیلئے انتہائی دلچسپ فیچرز متعارف کرا دئیے

Spread the love

کیلیفورنیا (ویب نیوز ) امریکا معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی او ایس صارفین کے لیے زبردست فیچرز متعارف کرادئیے۔اب اسمارٹ فونز بنانے والی امریکی کمپنی ایپل نے آئی فون صارفین کے لیے ایک ایسا زبردست فیچر متعارف کرائے ہیں، جس کے ذریعے اُن کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی نے آئی فون آئی او ایس 15 میں موجود کچھ خاص فیچرز کو دوبارہ سے ڈیزائن کیا ہے جس میں سفاری، فوکس موڈ، لائیو ٹیکسٹ، فیس ٹائم سپورٹ اور دیگر شامل ہیں۔

فیس آئی ڈی بمہ ماسک فیچر
کرونا وبا کے پھیلاؤ کے بعد دنیا بھر میں فیس ماسک اہم ضرورت بن گیا اور ہر کسی نے وبا سے بچاؤ کےلیے ماسک پہننا شروع کردیا جس کے باعث فیس آئی ڈی والے فیچرز میں شدید مشکلات پیش آنے لگیں۔ مگر اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے آئی فون نے صارفین کی سہولت کےلیے فیس آئی ڈی وڈ فیس ماسک کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ جس کی مدد صارفین فیس ماسک لگائے ہوئے بھی فون آن لاک کرسکتے ہیں۔
ایموجیز
کمپنی آئی فون میں ہاتھ ملانا، بیٹری لو ہونا سمیت 37 نئے ایموجیز اور 75 اسکن ٹونز شامل کیے ہیں، جو انتہائی دلچسپ ہیں۔ایسے دیگر چھ فیچرز بھی ہیں جیسے ڈیجیٹل آئی ڈی والٹ، ٹیپ ٹو پلے فیچر، ایڈریسنگ الرٹ ایشوز وڈ فائنڈ مائی ایپ، ایئر پوڈز کیلئے اینٹی اسٹالکنگ فیچر، ری ڈیزائن پاپ اپ فار ایئر فوڈز، شیئر پلے آپشن ان شیئر مینو شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں