65

روس اور یوکرین جنگ بٹ کوائن کی قدر میں کمی

Spread the love

کیلفورنیا ( ویب نیوز ) روس کے یوکرین پر حملے کے بعد کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قدر صرف ایک دن میں 7.9 فیصد کمی گرگئی۔ جس کے بعد ایک بٹ کوائن کی قیمت 34 ہزار 324 ڈالر پر آ گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی فوج کے یوکرین میں داخلے کے بعد عالمی برادری کو جہاں معاشی سطح پر شدید نقصان پہنچا وہیں ایک دن میں کرپٹو کرنسی کی قدر میں بھی بڑی کمی سامنے آئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر سے بٹ کوائن کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔ نومبر 2021 میں ایک بٹ کوائن کی قیمت 69 ہزار امریکی ڈالر کے مساوی تھی تاہم تب سے اب تک اس کی قدر میں 50 فیصد کمی آ چکی ہے۔ دوسری جانب بٹ کوائن کے علاوہ دیگر کرپٹو کرنسیوں کی قدر میں بھی 10 فیصد تک کمی واقع ہو گئی ہے۔ جبکہ سونے اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال فروری میں بٹ کوئن کی قیمت میں اس وقت بہت زیادہ اضافہ ہوا تھا جب ایلون مسک نے بٹ کوائن کے ذریعے اپنی موٹر کمپنی ٹیسلا کی تیار کردہ الیکٹرک گاڑیوں کی قیمت وصول کرنے کا اعلان کیا تھا اور ایک بٹ کوائن 69 ہزار امریکی ڈالر کے مساوی ہو گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں