ممبئی (ویب نیوز ) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور سے اپنی شادی کی تاریخ بتانے سے صاف انکار کر دیا۔اداکارہ نے کہا کہ اس حوالے سے کہنے کو کچھ نہیں ہے، ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ایک شخص نے مجھ سے یہی سوال پوچھا تو میں نے صاف کہہ دیا کہ نہیں بتانا ہے تو نہیں بتانا ہے۔ واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور جو 2017 سے ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہیں ، ان کی شادی سے متعلق خبریں کئی بار منظر عام پر آ چکی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ جو اپنی فلم گنگوبائی کاٹھیا واڑی کی پروموشن میں مصروف ہیں، نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں رنبیر کپور سے اپنی شادی کی تاریخ بتانے سے انکار کر دیا۔ خاتون نے عالیہ بھٹ سے سوال کیا کہ رنبیر سے شادی کب تک کرنے کا ارادہ ہے؟
66