53

کیا سلمان خان نے اداکارہ سوناکشی سنہا سے خفیہ شادی کرلی؟

Spread the love

مبئی (ویب نیوز ) بھارتی میڈیا میں بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور اداکارہ سوناکشی سنہا کی خفیہ شادی کی خبریں وائرل ہورہی ہیں جنہوں نے سلو میاں کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ سلو میاں اور سوناکشی کی یہ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور لوگ سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں کرنے لگے کہ سلو میاں اور سوناکشی سنہا نے خفیہ شادی کرلی ہے۔بھارتی میڈیا کا سلومیاں کی خفیہ شادی کے حوالے سے کہنا ہے کہ سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی یہ تصویر جعلی ہے اور اسے فوٹوشاپ پر ایڈیٹ کرکے جان بوجھ کر وائرل کیا گیا ہے۔

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کبھی اپنی فلموں اور کبھی شادی نہ کرنے کی خبروں کی وجہ سے اکثر میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ تاہم اس بار ’’بھائی جان‘‘ کی خفیہ شادی کی خبر نے مداحوں کو شدید حیرت میں مبتلا کردیاہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر سلمان خان اور دبنگ گرل سوناکشی سنہا کی شادی کی تصویر وائرل ہورہی ہے۔ تصویر میں دونوں دلہا دلہن بنے ایک دوسرے کو شادی کی انگوٹھی پہنارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں