46

عمران عباس کی مشہور بھارتی گلوکارہ کے ساتھ گنگنانے کی ویڈیو وائرل

Spread the love

دبئی ( ویب نیوز ) معروف اداکار عمران عباس کی بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک کے ساتھ گانا گنگنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔یہ ویڈیو عمران نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ سوشل میڈیا پر پاکستانی اداکار عمران عباس اور بھارت کی مشہور گلوکارہ الکا یاگنک کی ایک ساتھ گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔

دونوں کی ساتھ گانا گانے کی اس ویڈیو پر عمران نے لکھا کہ رات کے کھانے پر دنیا کے بلند ترین ہوٹل کی چھت پر اپنے سب سے پیارے دوست کے ساتھ ہونا، ساتھ گانا گنگنانا، دل کی باتیں کرنا، اس سے زیادہ خوبصورت اور کیا ہو سکتا ہے۔ عمران عباس نے الکا کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ذرائع کے مطابق عمران اور الکا اس وقت کسی شوٹنگ کے لیے دبئی میں ہیں جہاں انہیں ایک ساتھ دیکھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں