46

موبائل کمپنی نوکیا نے لیپ ٹاپ کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا

Spread the love

سیؤل(ویب نیوز ) ٹیکنالوجی کی دنیا میں راج کرنے والی موبائل کمپنی نوکیا نے اب لیپ ٹاپ کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔ نوکیا کی جانب سے لیپ ٹاپ پیور بک پرو متعارف کرایا گیا ہے۔ اس لیپ ٹاپ کو 22 ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس میں 15.6 اور 17.3 انچ ڈسپلے کے 2 ورژن دستیاب ہوں گے اور وزن بالترتیب 1.7 اور 2.5 کلو گرام ہوگا۔دونوں لیپ ٹاپ میں انٹیل ایلڈر لیک آئی 3 پراسیسر، جی بی ڈی ڈی آر 4 ریم اور 512 جی بی اسٹوریج ہوگا۔ اس میں 2 میگا پکسل ویب کیم بھی موجود ہوگا۔ لیپ ٹاپ کے ساتھ وائی فائی 5 اور بلیو ٹوتھ 5 سپورٹ بھی موجود ہے۔

اس کے 15 انچ والے ماڈل میں 57WH لیتھیم پولیمر بیٹری 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جب کہ دوسرے ورژن میں 63WH بیٹری کے ساتھ 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے۔ لیپٹ ٹاپ کی قیمتیں 15.6 انچ کے ماڈل کے لیے EUR 699 (تقریباً 58,800 روپے) سے شروع ہوتی ہیں جب کہ 17.3 انچ کے بڑے ورژن کی قیمت EUR 799 (تقریباً 67,200 روپے) ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں