لاہور (بدلو نیوز ) ) چینی سمارٹ فون برانڈ رئیل می نے لاہور میں قائم اپنے یونٹ میں موبائل فونز کی تیاری شروع کردی ہے، مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے رئیل می موبائلز کو لاہور میں اپنے یونٹ میں مقامی طور پر موبائل کی پیداوار شروع کرنے پر مبارکباد د یتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نہ صرف روزگار پیدا ہوا بلکہ اس سے ان کے مقامی طور پر بنائے گئے سمارٹ فونز کی قیمت میں بھی کمی آئی ہے۔
گوادر پرو کے مطابق عبدالرزاق دائود نے کہا کہ نئی ڈویلپمنٹ صنعت کاری اور درآمدی متبادل کو فروغ دینے کی وزارت تجارت کی ”میڈ ان پاکستان” پالیسی سے ہم آہنگ ہے۔ چینی موبائل فون مینوفیکچرنگ کمپنیوں نے پاکستان کا درآمدی موبائل فون پر انحصار کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 2021 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار، مقامی مینوفیکچرنگ پلانٹس کے ذریعے موبائل فون کی پیداوار نے موبائل فون کی درآمدات کو پیچھے چھوڑ دیا۔
68