فِن لینڈ (ویب نیوز ) سائنسدانوں نے سلینڈر نما انوکھا وائر لیس چارجر ایجاد کرکے دنیا کو حیران کردیا، یہ الیکٹرومیگنیٹک چارجر ایک ساتھ کئی فون اور ٹیبلٹ چارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔فِن لینڈ کی آلٹو یونیورسٹی کے ماہرین نے یہ چارجر بنایا ہے جو ایک دائرے کی صورت میں 360 درجے پر یکساں وائرلیس شعاعیں پھینکتا ہے اور ایک ہی وقت میں کئی آلات کو چارج کرتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ الیکٹرومیگنیٹک شعاعوں کی شدت اتنی کم رکھی گئی ہے کہ اول تو وہ کسی بھی طرح انسانوں کے لیے مضر نہیں اور نہ ہی دیگر گھریلو برقی نظام میں کوئی خلل ڈالتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چارجر کے اندرر کوائلز کو گول دائروں میں رکھا گیا ہے اور اوپر سے نیچے تک رابطوں کو ممکن بنانے کےلیے زیڈ کی شکل کا ایک الیکٹروڈ لگایا گیا ہے۔
71