57

گوگل کروم کے 2 ارب 60 کروڑ‌ صارفین ہوشیار رہیں

Spread the love

گوگل کروم استعمال کرنے والے 2 ارب 60 کروڑ صارفین کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوگل نے انٹرنیٹ براؤزر کروم صارفین کو بڑے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے بتایا کہ سسٹم میں پانچ ایسے نقائص کی نشاندہی ہوئی، جو صارفین کے لیے خطرے کا باعث بن

سکتے ہیں۔ ان خامیوں کی وجہ سے گوگل کروم کے 2 ارب 60 کروڑ سے زائد صارفین ہیکرز کا باآسانی شکار ہوسکتے ہیں۔ گوگل کی جانب سے شائع کردہ بلاگ پوسٹ میں ان پانچ نقائص کو معمولی نہیں بلکہ ’ہائی رسک‘ یعنی انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے۔کمپنی نے صارفین کو ہدایت کی کہ وہ اگر ہیکرز سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو فوری طور پر انٹرنیٹ براؤزر کروم کو اپ ڈیٹ کرلیں۔اہرین کے مطابق کروم میں گیارہ سیکیورٹی نقائص کی نشاندہی ہوئی تھی جن میں سے 6 کو دور کردیا گیا ہے جبکہ پانچ تاحال برقرار ہیں۔گ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں