45

گوگل کروم میں نئے فیچر کا اضافہ

Spread the love

کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کی اسکرین پر جو کچھ نظر آرہا ہو اسے ایک تصویر کے طور پر محفوظ کیا جا سکتا ہے، اس عمل کو اسکرین شاٹ کہا جاتا ہے۔ اسکرین شاٹس اس وقت بہت معاون ومددگار ثابت ہوتے ہیں جب فوری طور پر کوئی تفصیلات لوگوں سے شیئر کرنے کی ضرورت ہو، مگر اکثر اوقات اسکرین شاٹس کو کسی کے ساتھ شیئر کرنے سے قبل ایڈٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جس سے وقت کا ضیاع ہوتا ہے۔

تاہم اب گوگل نے اس کا حل نکالا ہے، گوگل کی جانب سے کروم براؤزر میں ایک کارآمد ٹول کا اضافہ کیا جارہا ہے، یہ ٹول براؤزر کے اندر ہی اسکرین شاٹ لینے اور ایڈٹ کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ اینڈرائیڈ پر کروم ایپ میں ایسے ٹولز کئی ماہ سے دستیاب ہیں جو اسکرین شاٹس لینے اور ایڈیٹنگ کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں