تفصیلات کے مطابق نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے تین روز قبل اپنے نکاح کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا تھا اور نکاح کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔
ملالہ یوسفزئی نے لکھا تھا کہ آج کا دن میرے لیے بہت اہم ہے، عصیر اور میں نکاح کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ ملالہ یوسفزئی نے بتایا تھا کہ برمنگھم میں دونوں فیملیز کے ساتھ نکاح کی چھوٹی سی تقریب منعقد ہوئی، ملالہ یوسفزئی نے نکاح کے یادگار دن پر پاکستانی ڈیزائنر کا تیار کردہ جوڑا زیب تن کیا تھا جس کی قیمت 27 ہزار روپے تھی۔
64