نیویارک( ویب ڈیسک) دنیا کا مقبول ترین سرچ انجن گوگل اور اس کی چند ذیلی سروسز بھی ڈاﺅن ہو گئیں تاہم کچھ دیر بعد ہی سروسز کو بحال کردیا گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق جمعہ کی صبح سے دنیا بھر اور خاص طور پر یورپ میں گوگل، گوگل میٹ، جی میل اور یوٹیوب کے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر بھی صارفین کی طرف سے شکایات موصول ہوئیں۔
پاکستان میں بھی کل صبح سے گوگل کی سروسز سست روی کا شکار رہیں۔ برطانوی ڈاﺅن ڈی ٹیکٹر کے مطابق چند گھنٹوں میں ایک ہزار سے زائد صارفین نے گوگل کے ڈاﺅن ہونے کی شکایت کی جبکہ یوٹیوب کی سروس متاثر ہونے کی شکایت 400سے زائد لوگوں کی طرف سے موصول ہوئی ۔