لاہور ( بدلو نیوز )رواں سال کل چاند کو جزوی طور پر لگنے والا گرہن 600 سالہ تاریخ کا سب سے طویل ترین گرہن ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل بروز جمعہ سال کا دوسرا چاند گرہن ہوگا جو کہ شمالی اور جنوبی امریکا، آسٹریلیا، یورپ اور ایشیا کے بیشتر حصے، آسٹریلیا، شمالی مغربی افریقا،
بحرالکاہل، بحر اوقیانوس، بحر ہند اور آرکٹک میں دیکھا جاسکے گا۔ کل لگنے والا چاند گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ یہ چاند گرہن اس سال کا آخری گرہن ہوگا۔ چاندگرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 2 منٹ پر ہوگا جبکہ چاند کو جزوی گرہن 12 بج کر 19 منٹ پر لگےگا، چاند گرہن کا اختتام دوپہر 3 بج کر 47 منٹ پر شروع ہوگا۔