ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان نے بیٹے آریان خان کی رہائی اور گھر ہی میں نظر بند ہونے کے بعد دوبارہ سے فلموں کی شوٹنگ کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کروز شپ منشیات کیس میں شاہ رُخ خان کے بیٹے آریان خان کو رہائی ملنے کے بعد اب یہ خاندان معمول کی جانب گامزن ہے، گزشتہ دو ماہ کے دوران شاہ رُخ خان، اہلیہ گوری خان اور آریان خان نے کڑا وقت دیکھا ہے اور اب یہ فیملی ایک ساتھ اور معیاری وقت گزار رہی ہے۔
کڑے وقت کے گزرنے کے بعد ابشاہ رُخ خان فلموں کی شوٹنگ اور کاروباری مصروفیت کا باقاعدہ آغاز دسمبر میں کریں گے، شاہ رُخ خان اس دوران بیٹے آریان خان پر بھی کڑی نظر رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں اسی لیے انہوں نے اپنے اسٹاف کو ہدایت کی ہے کہ اندرون یا بیرون ملک اُن کے دوروں کو مختصر سے مختصر رکھا جائے۔
80