ممبئی( ویب ڈیسک ) گزشتہ اگست کے مہینے میں بالی ووڈ اداکار عامر خان نے اہلیہ کرن راﺅ کے ساتھ علیحدگی کی خبروں نے ہر کسی کو حیران کر دیا تاہم اس وقت بالی ووڈ میں افواہیں گرم ہیں کہ عامر خان تیسری مرتبہ شادی کے بندھن میں بدھنے جا رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق عامر خان اور کرن راو 2005 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے دونوں کا ایک بیٹا ”آزاد راوء“بھی ہے ۔کرن راو عامر خان کی دوسری اہلیہ تھیں جب کہ ان کی پہلی بیوی کا نام رینا دتا ہے جس سے ان کے دو بچے ایرا اور جنید ہیں۔ عامر خان کی پہلی شادی کا انجام بھی طلاق کی صورت میں ہوا تھا۔ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان کے ساتھ فلم ”دنگل“ میں کام کیا تھا۔ بعد ازاں دونوں فلم ”ٹھگ آف ہندوستان“ میں بھی ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ دونوں ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں۔ لہذا سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کررہی ہیں کہ شاید عامر خان فاطمہ ثنا شیخ سے تیسری شادی کرنے والے ہیں۔