دہلی ( ویب ڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پروفائل سے شوہر کا نام ’نک جونس‘ ہٹا دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا کی جانب سے انسٹاگرام پروفائل پر شوہر کا نام ہٹا کر دوبارہ ’چوپڑٓا‘ لگانے پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں کہ شاید انہوں نے شوہر سے طلاق لے لی ہے۔
پریانکا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کا نام ’پریانکا نک جونس‘ تھا جو انہوں نے تبدیل کرکے نک کا نام ہٹا دیا ہے۔تاہم تاحال ان خبروں پر پریانکا چوپڑا اور اُن کے شوہر کی جانب سے کسی قسم کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم سوشل میڈیا پر ان کے اور شوہر کے درمیان طلاق کی خبریں گردش کررہی ہیں۔
۔