سان فرانسسکو ( ویب ڈیسک ) واٹس ایپ نے صوتی پیغام کے حوالے سے متعارف کرائے جانے والے فیچر کا دائرہ کار کو مرحلہ وار بڑھانے پر کام شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین ہیں، جنہیں سہولیات فراہم کرنے اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں سبقت برقرار رکھنے کے لیے کمپنی کی جانب سے آئے روز نت نئی سہولیات متعارف کرائی جاتی ہیں۔ واٹس ایپ کی جانب سے رواں سال مئی میں بیٹا ورژن صارفین کے لیے آڈیو میسج کے حوالے سے ایک فیچر متعارف کرایا گیا تھا، جس کے تحت وہ کسی بھی آڈیو پیغام یا وائس نوٹ کو ٹوایکس رفتار تک بڑھا کر جلدی سُن سکتے ہیں۔
اس کے تحت صارف کو تین سہولیات دی گئیں ہیں، جن میں ون نارمل، ون پوائنٹ فائیو تھوڑی تیز اور ٹو ایکس تیز رفتار ہے۔ اب یہ اطلاع سامنے آٗی ہے کہ واٹس ایپ نے اس فیچر کی آزمائش کو کامیاب قرار دیتے ہوئے آئی فون بیٹا صارفین کے لیے یہ سہولت پیش کردی ہے۔ ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا ماننا ہے کہ واٹس ایپ کے تمام صارفین جلد اس فیچر سے استفادہ کرسکیں گے۔
81