65

کترینہ کیف اور وکی کوشل مہنگی گاڑیوں کے شوقین

Spread the love

ممبئی ( شوبز نیوز )بالی وڈ اسٹار کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے مداحوں کو جہاں ان کی شادی کے باضابطہ اعلان کا انتظار ہے، آئے دن دونوں کی نجی زندگی سے متعلق نئے نئے انکشافات ہوتے ہیں۔ آئیے ایک نظر کترینہ کیف اور وکی کوشل کے پاس موجود مہنگی گاڑیوں پر ڈالتے ہیں۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، اکشے کمار، عالیہ بھٹ کی طرح کترینہ کیف بھی ایک ہی نمبر پلیٹ والی متعدد کاروں کی مالک

ہیں۔ ان میں سب سے مہنگی رینج روور ووگ ایل ڈبلیو بی ہےجوکہ انہوں نے 2019 میں خریدی تھی۔ اس کی قیمت تقریباً 2.5 کروڑ روپے ہے۔بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے کے بعد کترینہ نے سب سے پہلے ایک مرسڈیز ایم ایل 350 خریدی تھی جس کی قیمت تقریباً 50 لاکھ روپے تھی۔ اس گاڑی کا استعمال وہ شوٹنگ اور روزانہ کے سفر کے لیے اکثر استعمال کرتی ہیں۔اداکارہ کی مہنگی گاڑیوں کی فہرست میں 3.0 لیٹر V6 ڈیزل انجن والی آڈی Q7بھی موجود ہے، جس کی قیمت 67 سے80 لاکھ روپے ہے۔جبکہ اداکار وکی کوشل بھی مہنگی گاڑیاں رکھنے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ وکی کوشل کو اکثر سفید مرسڈیز بینز جی ایل سی میں سفر کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ وکی کوشل کی مہنگی گاڑیوں کی فہرست میں سیاہ رنگ کی چمکدار بی ایم ڈبلیو ایکس فائو(BMW X5) بھی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں