ماسکو( مانیٹرنگ ڈیسک )روس نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس سے لڑنے والی اس کی ویکسین سپوتنک فائیو اور سپوتنک لائٹ کورونا کی نئی قسم اومی کرون سے کو ختم کرنے
میں مؤثر ہے۔سپوتنک فائیو کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ کے سی ای او کا بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ گمالیا انسٹیٹیوٹ کے مطابق اسپوتنک فائیو اور لائٹ دیگر دیگر ویکسین سے بھی زیادہ اثرانداز ہوں گی۔غیریقینی صورتحال کے پیشِ نظر اس کے ڈوز میں کچھ تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔سی ای او روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ کا کہنا تھا کہ ہم آئندہ برس فروری سے لاکھوں کی تعداد میں اسپوتنک اومی کرون بوسٹر دیں گے۔