80

چٹاکانگ ٹیسٹ جیت کا انعا، آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: پاکستانی کھلاڑی چھا گئے

Spread the love

دبئی(ویب ڈیسک) چٹاکانگ ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم نے عمدہ پرفارمنس نے آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ کو تبدیل کردیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ میچز کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی گئیں ہے، بنگلا دیش کے خلاف چٹاکانگ ٹیسٹ میں قومی کھلاڑیوں نے عمدہ پرفارمنس کے باعث آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمایاں بہتری حاصل کی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ میں 7 وکٹیں لینے کے عوض شاہین شاہ آفریدی کو ٹاپ ٹین بولرز میں شامل کرلیا گیا ہے، یہ سال دوہزار اکیس میں پہلا موقع ہے جب ٹیسٹ کی ٹاپ رینکنگ میں کسی پاکستان بولرز نے جگہ بنائی۔ شاہین شاہ آفریدی شاندار کارکردگی کے باعث 5ویں پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ فاسٹ بولر حسن علی کی بھی 5 درجے بہتری ہوئی ہے جس کے بعد وہ 11ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں