بیجنگ (ویب ڈیسک ) مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے نفرت انگیز یا غیر اخلاقی مواد کی نگرانی اور روک تھام کے لیے ٹرانپیرنسی سینٹر قائم کردیا۔ٹک ٹاک کی جانب سے جاری جمعے کے روز جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پلیٹ فارم پر شیئر ہونے والی ویڈیوز کی مسلسل نگرانی اور جواب دہی کے لیے سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
اس سینٹر کے قیام سے صارفین کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات اور ضابطہ اخلاق کو مزید بہتر انداز سے بیان کیا جاسکے گا۔
اعلامیے کے مطابق ٹرانسپیرنسی سینٹر کے ذریعے ویڈیوز ہٹانے یا ڈیلیٹ کرنے کے حوالے سے دی جانے والی درخواستوں کو بھی دیکھا جاسکے گا جبکہ یہاں معلومات پہلے سے زیادہ بہتر انداز سے اور واضح طور پر نظر آئیں گی۔
75