اسلام (بدلو نیوز) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے فائیو جی ٹیکنالوجی سروس کی پاکستان میں فراہمی سے متعلق بڑا اعلان کر دیا۔ وفاقی وزیر امین الحق نے کہا ہے کہ دسمبر 2022 میں فائیو جی پاکستان میں آجائے گا اس وقت اٹھارہ کروڑ لوگوں کے پاس موبائل فون آچکا ہے اور براڈ بینڈ دس کروڑ لوگ استعمال کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد میڈ ان پاکستان ہے دنیا میں میڈ ان پاکستان کی برانڈنگ چاہتے ہے اگلے سال تین اعشاریہ ساٹھ بلین ڈالر کی ایکسپورٹ کا ٹارگٹ ہے آئی ٹی ایکسپورٹ میں چوبیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ساٹھ اورر ستر کی کی دہائی کی غلطیاں اب سامنے آرہی ہے شہری ترقی سب سے اہم ہے کراچی کی میٹرو کی ذمہ داری سندھ حکومت کی ہے صوبائی حکومت تعصب کی بنیاد پر فیصلے کررہی ہے۔
95