75

بڑے آؤٹ بریک کے دو مہینے بعد فیس بک اور انسٹاگرام دوبارہ ڈاؤن ہوگئے

Spread the love

سان فرانسسکو (ویب ڈیسک) بڑے آؤٹ بریک کے دو ماہ بعد ہی فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز ایک بار پھر متاثر ہوگئیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سینکڑوں صارفین کی جانب سے فیس بک نہ چلنے کی شکایت کی گئی ہے۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق اب تک فیس بک کے ڈاؤن ہونے کی 346 شکایات موصول ہوچکی ہیں جب کہ انسٹاگرام کی بندش کے حوالے سے بھی سینکڑوں لوگوں نے شکایت کی ہے۔بہت سے فیس بک صارفین ٹوئٹر پر اس بارے میں شکایت کرتے ہوئے پائے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں