86

استاد خلا میں، طلبا زمین پر۔ زمین پر موجود کلاسز میں لیکچر خلا سے

Spread the love

بیجنگ ( ویب ڈیسک ) چین ایک اور کارنامہ انجام دینے جا رہا ہے، زمین پر موجود کلاسز میں لیکچر خلا سے دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق چینی خلا باز 9 دسمبر کو خلا سے زمین پر لیکچر دیں گے، یہ خصوصی لیکچر جمعرات کو سہ پہر 3 بج کر 40 منٹ (بیجنگ ٹائم) پر چین کے خلائی اسٹیشن پر سوار، شین ژو-13 خلائی جہاز کے عملے کے تین ارکان دیں گے۔ جو خلا باز لیکچر دیں گے ان میں ژائی ژی گانگ، وانگ یاپھنگ اور یی گوانگ فو شامل ہیں، چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی (سی ایم ایس اے) نے پیر کو بتایا کہ زمین پر مرکزی کلاس روم چائنا سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میوزیم میں ہوگا، جہاں چینی خلاباز طلبہ کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

ملک کے جنوبی گوآنگ شی ژوآنگ خود مختار علاقے کے شہر ناننگ، سیچھوان صوبے کی کاؤنٹی وین چھوآن، ہانگ کانگ اور مکاؤ میں بھی کلاس رومز بنائے جائیں گے۔ یہ خلا باز ناظرین کو دکھائیں گے کہ وہ خلائی اسٹیشن کے اندر کیسے رہتے ہیں اور کس طرح کام کرتے ہیں، اس کے لیے وہ ویڈیو مناظر بھی پیش کریں گے، اور پھر طلبہ کو یہ دکھانے کے لیے کچھ سائنسی تجربات کریں گے کہ کشش ثقل خلا میں کس طرح مختلف طریقے سے کام کرتی ہے۔ خلا باز لائیو اسٹریم ایونٹ کے اختتام پر ناظرین کے سوالات کا جواب بھی دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں