جوہانسبرگ ( ہیلتھ نیوز ) جنوبی افریقا میں ہوئی نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ فائزر کورونا ویکسین اومی کرون ویرینٹ کے خلاف جزوی طور پر مؤثر ہے۔جنوبی افریقا کے ہیلتھ ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے اومی کرون ویرینٹ سے متعلق تحقیق کی ہے جس میں فائزر کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں کو
شامل کیا گیا۔ابتدائی نتائج کے مطابق فائزر کورونا ویکسین اومی کرون ویرینٹ کے خلاف جزوی طور پر مؤثر رہی ہے جبکہ فائزر ویکسین کی بوسٹر خوراک کورونا کے نئے ویرینٹ کو روکنے میں مدد کر سکتی ہے۔دوسری جانب عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا اومی کرون ویرینٹ، ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ خطرناک نہیں ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ابتدائی جائزے کے مطابق اومی کرون ڈیلٹا کے مقابلے میں شدید بیماری کا سبب نہیں، اومی کرون کے خلاف موجودہ ویکسین کے ناکام ہونے کا امکان بھی نہیں ہے۔