نیو یارک ( ہیلتھ نیوز )عالمی وبا کورونا وائرس کے حوالے سے بے شمار پیشگوئیاں کرنے والے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے عالمی وبا کے خاتمے کے حوالے سے نئی پیشگوئی کی ہے۔بل گیٹس نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ برس یعنی 2022 میں کورونا وبا کا ایکیوٹ فیس(acute phase) کسی بھی وقت
ختم ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ رواں سال کورونا وائرس کے خاتمے کے امکانات موجود تھے لیکن لوگوں کی ویکسی نیشن کے عمل میں سستی اس میں بڑی رکاوٹ بنی۔بل گیٹس نے کہا کہ یہ خطرہ موجود ہے کہ ری انفیکشن کی لہر سامنے آئے، لیکن اگر ہم بہتر کام کریں تو وبا کا خاتمہ 2022 کے آخر تک ہوجائے گا۔