برن ( نیٹ نیوز)سوئٹزر لینڈ میں موت دینے والی “خودکش مشین” کو قانونی طور پر منظوری دے دی گئی۔سوئٹزرلینڈ نے خودکشی کرنے والی مشین کو قانونی حیثیت دی ہے جو انسان کو ایک منٹ کے اندر موت کے گھاٹ اتار دیتی ہے۔یہ ایک کیپسول کی شکل والی مشین ہے جس میں لیٹنے والے شخص کی جان آسانی
سے نکل سکتی ہے۔اس مشین کو کسی بھی جگہ آسانی کے ساتھ منتقل کیا جا سکتا ہے جبکہ اس مشین کو سارکو کا نام دیا گیا ہے اور اسے ایک تابوت کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس مشین میں آکسیجن کی فراہمی نہایت کم ہو جاتی ہے اور جسمانی ٹشوز کو مقررہ آکسیجن ناملنے کی صورت میں انسان کی موت واقع ہو جاتی ہے۔