79

ایپل نے 10 سال میں پہلی بار آئی فون کی پروڈکشن روک دی

Spread the love

واشنگٹن (ویب ڈیسک) گزشتہ ایک دہائی میں پہلی بار امریکی کمپنی ایپل نے آئی فون کی پروڈکشن روک دی۔ اس تعطل کی وجہ کورونا وبا کی وجہ سے متاثر ہونے والی سپلائی چین بنی ہے، اس کے علاوہ چین میں توانائی کی کمی بھی 10 سال میں پہلی بار آئی فون کی پروڈکشن میں رکاوٹ بنی ہے۔ ایسے میں آئی فون کی پروڈکشن بڑھ جاتی ہے اور کارکن اوور ٹائم لگا تے ہیں لیکن رواں سال ایپل کی جانب سے اپنے کارکنوں سے زیادہ کام لینے کی بجائے انہیں چھٹیاں دی جا رہی ہیں۔

ایک سپلائی چین منیجر کا کہنا ہے کہ اس وقت چپس اور دیگر ضروری اشیا کی سپلائی نہیں ہو پا رہی جس کی وجہ سے آئی فون کی پروڈکشن روکنا پڑی۔ نومبر میں آئی فون کی سپلائی کو بحال رکھنے کیلئے ایپل نے آئی پیڈ بنانا روک دیے تھے تاکہ آئی فون بنائے جاسکیں۔ ایپل کمپنی سنہ 2021 کے دوران 95 ملین آئی فون 13 بنانا چاہتی تھی لیکن دسمبر کے آغاز تک یہ صرف 83 سے 85 ملین ہی بن پائے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں