57

ترکی نے جدید ترین ڈرون تیار کرلیا

Spread the love

استنبول ( نیٹ نیوز )ترکی نے ایسے جدید ترین ڈرون تیار کر لیے ہیں جن سے بم ڈسپوزل کا کام لیاجا سکتا ہے۔یہ ڈرون لیز کی شعاعوں کے ذریعے بم کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اس نئے ڈرون پر فوج کی جانب سے تجربات کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد انہیں باضابطہ طور پر فوج کے حوالے

کر دیا جائے گا۔یہ ڈرون تین ہزار میٹر کی بلندی سے بموں اور دیگر اسلحہ کو لیزر شعاعوں کے ذریعے ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔تجربے کے دوران ڈرون نے 500؍ میٹر کی بلندی سے 90؍ سیکنڈز تک تین ملی میٹر موٹی کاربن اسٹیل پلیٹ میں سوراخ کر دیا جبکہ 100؍ میٹر کی بلندی سے اسی ٹاسک پر 10؍ سیکنڈ کا وقت لگا۔یہ ڈرون ملک کی دفاعی ٹیکنالوجی ایجنسی TUBITAK اور ترک اسیس گارڈ نے تیار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں