نیویارک(ویب ڈیسک) واٹس ایپ نے امریکہ میں محدود پیمانے پر کرپٹو کرنسی پے منٹ فیچر متعارف کروا دیا۔ واٹس ایپ نے ’میٹا‘ (فیس بک)کے ڈیجیٹل والٹ نووی(Novi)کے اشتراک سے ادائیگیوں کے آپشنز میں کرپٹو کرنسی کا اضافہ کیا ہے تاہم تاحال یہ فیچر ایک پائلٹ پروگرام کے تحت محدود تعداد میں امریکی صارفین کو مہیا کیا گیا ہے۔ نووی کی سربراہ سٹیفنی کیسرئیل کی طرف سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر واٹس ایپ کے ساتھ اشتراک کی یہ خبر سناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ”واٹس ایپ میں کرپٹو کرنسی کے اس فیچر کو آزمائشی طور پر مخصوص صارفین کو مہیا کرکے ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔“رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں ’پے منٹس‘ کا ایک فیچر شامل ہے جس کے ذریعے لوگ ایک دوسرے کو رقوم بھیج سکتے ہیں۔ واٹس ایپ کے ذریعے کسی کو رقم بھیجنا بالکل آسان ہے۔ اس کے لیے +کے نشان پر کلک کرکے مینیو سے ’پے منٹ‘ کا آپشن منتخب کریں۔
یہ رقم ’پی ایس ڈی پی‘ میں دوسرے صارف کو ملے گی جو اسے اپنے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کرکے نکلوا سکتا ہے۔ پی ایس ڈی پی کی قدر امریکی ڈالر سے منسلک ہوتی ہے۔ کوئی صارف کسی کو جتنے پی ایس ڈی پی بھیجتا ہے، وہ اتنے ہی امریکی ڈالر اپنے بینک اکاؤنٹ سے نکلوا سکتا ہے۔اب اس نئے فیچر کی بدولت صارفین کرپٹو کرنسی کو بھی ایک دوسرے کو رقم بھیجنے کے لیے استعمال کر سکیں گے۔
57