80

ہوا سے روزانہ 10 لیٹرپانی بنانے والی مشین

Spread the love

نیویارک ( ویب ڈیسک ) اب تک ہم نے ہوا سے پانی بنانے کے محض تجربات ہی پڑھے تھے لیکن ایک نئی مشین ہوا سے روزانہ 10 لیٹر پانی تیار کرسکتی ہے۔ اس کا صحت بخش پانی کسی بھی منرل واٹر سے بہت بہتر ہے۔ اس مشین کو نیویارک کی کاراپیور کمپنی نے تیار کیا ہے۔کارا پیور نامی یہ مشین ہوا کو پانی میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس سے بڑھ کر پانی کو +9.2 پی ایچ (ہائیڈروجن آئنز کی مقدار) کے تحت صحت بخش سطح پر برقرار رکھتی ہے۔

مشین میں موجود جدید سسٹم پانی کی صفائی کے عمل کو بھی ساتھ ساتھ جاری رکھتا ہے۔ یہ مشین 24 گھنٹوں میں محض ہوا سے روزانہ کی بنیاد پر 10 لیٹر پانی فراہم کرسکتی ہے۔ ہوا جب مشین میں داخل ہوتی ہے تو یہ حرارتی اور کولنگ سسٹم کے عمل سے گزرتی ہے جسکے بعد پانی وجود میں آتا ہے۔ یہ پانی ہر لحاظ سے پینے کے قابل، آلائشوں سے پاک اور فرحت بخش ہے۔ کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ انڈی گوگو پر اسے فوری طور پر مطلوبہ سرمایہ مل گیا۔ ایک مشین کی قیمت 1200 ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں