77

سوچ کو ٹویٹ میں تبدیل کرنے کا تجربہ کامیاب

Spread the love

کینبرا ( ویب ڈیسک ) دماغی عارضے میں مبتلا شخص کے خیالات کو براہ راست ٹویٹس میں تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی برین کمپیوٹر انٹر فیس کمپنی سنکرون نے دماغی عارضے میں مبتلا شخص کے خیالات کو براہ راست ٹویٹس میں تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

مذکورہ شخص نے ٹویٹ میں لکھا، ہیلو ورلڈ، اس مقصد کے لیے 62 سالہ شہری کے دماغ میں ایک خاص چپ ڈالی گئی۔ یہ بی سی آئی ٹیکنالوجی کا علامتی طور پر ایک اہم لمحہ ہے جو فالج کا شکار لوگوں کے لیے دنیا کے ساتھ رابطے میں رہنے کا دروازہ کھول سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں