نیو یارک ( ویب ڈیسک ) 2022 کا شاندار آغاز، امریکی کمپنی ایپل پانچ سو کھرب روپے کے اثاثوں تک پہنچنے والی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی۔ آئی فون بنانے والی کمپنی کے شیئرز میں پیرکو مارکیٹ ٹریڈنگ میں تین فیصد بڑھ کر 182.88 ڈالر تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، 1976 میں بننے والی اس کمپنی نے 2018 میں 1 ٹریلین ڈالرز اور 2020 میں 2 ٹریلین ڈالرز کی حد عبور کی تھی، جبکہ ایک اور ٹریلین کا ہندسہ عبور کرنے میں امریکی کمپنی کو صرف 16 ماہ اور 15 دن کا وقت لگا۔
اب ایپل کی قیمت والمارٹ ڈزنی، نیٹ فلکس، نائکی، ایکسن موبل، کوکا کولا، کامکاسٹ، مورگن اسٹینلے، میکڈونلڈز، اے ٹی اینڈ ٹی، گولڈمین سیکس، بوئنگ، آئی بی ایم اور فورڈ سے مشترکہ طور پر کہیں زیادہ ہے۔ 3کھرب ڈالرز برطانیہ یا ہندوستان کی مجموعی جی ڈی پی کے برابر ہے جبکہ نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ ایپل اب دنیا کی تمام کریپٹو کرنسیوں کی قیمت سے مالیت رکھتی ہے۔
80