55

دنیا کو 2030 تک ہر سال شدید درجہ حرارت کا سامنا ہوگا

Spread the love

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا کو 2030 تک ہر سال گرمی کے شدید تجربے کا سامنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق، حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا کے زیادہ تر ملک میں 2030 تک ہر گزرتے سال کے ساتھ گرمی میں اضافے کا شدید

تجربہ ہوگا۔ محقیقین کو دنیا کے 165 ممالک کے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ 92 فیصد ممالک میں سالانہ بنیاد پر شدید درجہ حرارت کا سامنا ہوگا۔ موسمیاتی تجزیہ کار الیگزینڈر نوئیلز جو کہ جرنل کمیونیکیشنز ارتھ اینڈ انوائرمنٹ کے شائع ہونے والے مطالعے کے شریک مصنف ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ بذات خود حیران کن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں