65

اب ٹک ٹاک ویڈیوز کو بھی ری ٹوئٹ کرنا ممکن ہوگا

Spread the love

ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک نے ٹوئٹر کی طرح ری ٹوئٹ کا فیچر متعارف کرا دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹک ٹاک انتطامیہ کی جانب سے ایپ استعمال کرنے والے صارفین کی سہولت کیلئے ایسا فیچر متعارف کرایا جارہا ہے جس کی مدد سے وہ اپنی ویڈیوز کو فالوورز کیساتھ شیئر کرسکیں گے مگر ٹک ٹاک کے اس فیچر میں ٹوئٹر کے ری ٹوئٹ کے بٹن سے مختلف ہوگا۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ری پوسٹ کی گئی ویڈیو کو آپ فار یو فیڈ پر ہی دریافت کرسکیں گے۔ اسی طرح ان ویڈیوز کو شیئر نہیں کیا جاسکے گا جو صارف کی ان باکس میں ہو یا ڈسکور سیکشن میں ہوتی ہیں۔ جو ویڈیو شیئر کی جائے گی وہ ایسے صارفین کے پاس شو ہوگی جن کو آپ فالو کررہے ہوں اور وہ بھی آپ کو فالو کررہے ہوں۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک کا نیا فیچر فی الحال صرف مخصوص صارفین کو میسر ہے جو ٹوئٹر کی طرح ویڈیو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ساتھ ہی پیغام بھی شیئر کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں