68

کرپٹو کرنسی کی معروف ایکسچینج نے پاکستانیوں کو بڑی سہولت مہیا کر دی

Spread the love

نیویارک(ویب ڈیسک) کرپٹو کرنسی ایکسچینج ’کوکوائن‘ ( KuCoin)نے پاکستانی صارفین کو فون نمبر کے ذریعے رجسٹریشن کی سہولت مہیا کر دی۔ ویب سائٹ پرو پاکستانی کے مطابق یہ سہولت ملنے کے بعد کرپٹو کرنسی کی تجارت کرنے کے خواہش مند پاکستانی اپنے فون نمبر کے ذریعے کوکوائن پر اپنے اکاﺅنٹس رجسٹرڈ کرا سکیں گے۔ ایکسچینج کے اس اقدام سے پاکستانیوں کے لیے کرپٹو کرنسی کی تجارت آسان اور محفوظ ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کو کوائن دنیا کی 5بڑی کرپٹو کرنسی ایکسچینجز میں سے ایک ہے، جو بہت کم فیس کے عوض لوگوں کو کرپٹوکرنسی کی تجارت کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ اس کرپٹو کرنسی ایکسچینج کے دنیا بھر میں 1کروڑ سے زائد صارفین ہیں جو اس کے پلیٹ فارم سے روزانہ اوسطاً 4.251ارب ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی کی تجارت کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں