نیو یارک ( ویب ڈیسک ) دنیا بھر میں پیغام رسانے کے سب سے بڑے پلیٹ فارم واٹس ایپ پر ایسے آپشن پر کام شروع کردیا گیا ہے جس کے تحت ایپ کھولے بغیر پیغامات سنے جاسکیں گے۔ سوشل سائٹ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ پر آپ کو طویل پیغامات سننے کے لیے ایپ کھلی رکھنے یا اس کا انٹرفیس سامنے رکھنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
یوں واٹس ایپ صارفین کے لیے بیک گراؤنڈ میں بھی آڈیو پیغامات چلتے رہیں گے۔ ممکنہ آپشن سے صارفین اب پس منظر پر پیغامات سن سکیں گے، اس طرح انہیں دیگر آپشن کو استعمال کرنے کی سہولت میسر رہے گی جیسے وہ کسی دوسرے دوستوں پیغام سننے کے ساتھ چیٹ بھی کرسکتے سکیں گے۔ واٹس ایپ استعمال کرنے والے وقت بچا کر دیگر دوستوں کے پیغامات اور تصاویر کو دیکھ سکیں گے۔
56