55

اسلام آباد: پی ٹی اے نے سوشل میڈیا کمپنیوں کی رجسٹریشن شروع کر دی۔

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز ) پی ٹی اے نے سوشل میڈیا کمپنیوں کی رجسٹریشن شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے نئے قوانین کے تحت سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ساتھ رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ اس تناظر میں پی ٹی اے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جویو ٹیکنالوجی پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ (Snack Video) اور بیگو سروس پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ (BIGO Live, Likee) رجسٹر ہونے والی پہلی سوشل میڈیا کمپنیاں بن گئی ہیں۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق دونوں کمپنیوں کے نمائندوں نے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا گیا، بعد ازاں کمپنیوں کو “رجسٹریشن سرٹیفکیٹ” سے جاری کیا گیا۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو غیر قانونی آن لائن مواد ہٹانے اور بلاک کرنے کے رولز 2021 (پروسیجر، نگرانی اور حفاظت) کے تحت پی ٹی اے کے ساتھ رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ ان کمپنیوں کو پاکستان میں اپنی سروس اور یوزر بَیس کی تفصیلات فراہم کرنی ہوں گی، اس سے قبل وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی نے سوشل میڈیا کے ان نئے قوانین کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں