69

مائیکرو سافٹ نے کینڈی کرش 68.7 ارب ڈالر میں خرید لیا

Spread the love

کیلفورنیا ( ویب ڈیسک ) کچھ عرصہ قبل تک مقبول ترین ویڈیو گیم کینڈی کرش کو مائیکرو سافٹ نے خریدنے کا اعلان کیا ہے، کینڈی کرش کی ملکیتی گیمنگ کمپنی کو ملازمین کے ساتھ بدسلوکی اور غیر مساوی تنخواہ کے الزامات کا سامنا ہے۔
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے گیمنگ کمپنی ایکٹیویژن بلیزرڈ کو 68.7 ارب ڈالر میں خریدنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد کال آف ڈیوٹی اور کینڈی کرش جیسی بلاک بسٹر گیمز تک رسائی ممکن ہوگی۔ نقد ادائیگی میں ہونے والی اس ڈیل کے ذریعے مائیکرو سافٹ کو موبائل گیمنگ میں تیزی سے پیش رفت اور میٹا ورس یعنی ورچوئل ماحول کی تیاری کے لیے بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

ایکس باکس گیمنگ سسٹم بنانے والی کمپنی مائیکرو سافٹ نے ایکٹیویژن کو خریدنے کا اعلان منگل کو کیا تھا۔ دوسری جانب گیمنگ کمپنی کو ملازمین کے ساتھ بدسلوکی اور غیر مساوی تنخواہ کے الزامات کا سامنا ہے۔ مائیکرو سافٹ کے سربراہ ستیا نڈیلا نے سرمایہ کاروں کے ساتھ کانفرنس کال میں کہا کہ آرگنائزیشن کا کلچر ان کی اولین ترجیح ہے اور ایکٹیویژن بلیزرڈ کے لیے بھی اہم ہے کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کرتے ہوئے کمپنی کے کلچر کو بہتر کریں۔ گیمنگ کمپنی ایکٹیویژن نے گزشتہ سال انکشاف کیا تھا کہ امتیازی سلوک کی شکایات پر سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن، کمپنی کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے۔ ایکٹیویژن بلیزرڈ کے سربراہ بوبی کوٹک اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے اور اپنی ٹیم کے ہمراہ کمپنی کے کلچر کو مضبوط کرنے اور کاروباری ترقی میں تیزی لانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں