60

کیا مستقبل میں سم کارڈ کی ضرورت ختم ہوجائے گی؟

Spread the love

کوالکوم موبائل فون میں لگنے والے سم کارڈ کا متبادل پیش کردیا جس کے بعد فزیکل اور ای سم کی ضرورت ختم ہوجائے گی۔ موبائل میں ای سم کو ڈیوائس کے پراسیسر میں نصب کیا جائے گا جس کے بعد فزیکل سم کی جگہ ختم ہوجائے گی اور اس کی جدہ موبائل کے دیگر پرزہ جات پر کام ہوگا۔ کوالکوم نے ووڈا فون اور ٹھالیز کیساتھ مل کر نئی انٹیگریٹڈ سم (آئی سم) تیار کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئی سم کے کانسیپٹ کا مظاہرہ سام سنگ کے گلیکسی زی فلپ 3 پر کیا، جس میں ای سم کی نسبت صرف اتنا فرق ہے کہ ای سم میں ڈیٹا پراسیس کرنے کےلیے علیحدہ چپ کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ آئی سم میں سم سروس کیلئے اضافی اسپیس کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ مارکیٹ میں اولین آئی سم ڈٰوائسز کب تک متعارف کرائی جاسکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں