80

ناقص سروز ، سیلولر کمپنی جاز کو تین کروڑ روپے جرمانہ کردیا گیا

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے کسٹمرز کو ناقص سروس مہیا کرنے پر سیلولر کمپنی ’جاز‘ کو 3کروڑ روپے جرمانہ کر دیا۔ ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ جاز کمپنی پاکستان کے 7شہروں میں ’کی پرفارمنس انڈی کیٹرز‘ (Key Performance Indicators)پر پوری نہیں اتر سکی، جو کہ سروسز کے معیار کا ایک پیمانہ ہے۔

ناقص سروسز پر جاز کو وارننگ جاری کی گئی تھی، تاہم پی ٹی اے کی طرف سے وقت دیئے جانے کے باوجود کمپنی اپنی سروسز کو بہتر بنانے میں ناکام رہی، جس پر اسے اب جرمانہ کر دیاگیا ہے۔کمپنی کو جرمانہ کرنے کا فیصلہ پی ٹی اے کے ایک پینل کی طرف سے سنایا گیا جس کی سربراہی چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر)عامر عظیم باجوہ کر رہے تھے۔واضح رہے کہ پی ٹی اے نے دسمبر 2020ءمیں ’کیو او ایس سروے‘ کیا تھا جس میں جاز کی طرف سے کسٹمرز کو ناقص سروسز مہیا کیے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں