51

صرف 1 گھنٹے میں چین سے امریکا! ٹیکنالوجی نے انسان کو حیران کردیا

Spread the love

بیجنگ (ویب ڈیسک ) چینی کمپنی نے ایک گھنٹے میں بیجنگ سے نیویارک کا فاصلہ طے کرنے والا مسافر بردار راکٹ تیار کرنے کا دعویٰ کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کی ایک کمپنی اسپیس ٹرانسپورٹیشن نے ایسا پروں والا راکٹ تیار کیا ہے جو مسافر بردار طیارہ بھی ہے۔

اس طیارے کی خصوصیت یہ ہے کہ ایک گھنٹے میں 7 ہزار کلومیٹر کا سفر ایک گھنٹے میں طے کرسکتا ہے، اس طرح مسافر بیجنگ سے نیویارک ایک گھنٹے میں پہنچ جائیں گے۔ واضح رہے کہ بیجنگ سے امریکی شہر نیویارک تک ساڑھے 18 گھنٹے کا سفر ہے۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ راکٹ نما جہاز مصنوعی سیارچوں اور دیگر سامان کو خلائی مدار میں چھوڑنے کا کام بھی کر سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں