74

گوگل کروم نے اس نئے فیچر سے بڑا مسئلہ حل کردیا

Spread the love

واشنگٹن ( ویب دیسک ) دنیا بھر میں سرچنگ کے لیے استعمال ہونے والے گوگل سرچ انجن کے براؤزر کروم میں اس نئے فیچر نے بڑا مسئلہ حل کردیا۔ دنیا بھر میں براؤزنگ کے لیے استعمال ہونے والے گوگل کروم نے جرنیز نامی ایک فیچر متعارد کرا دیا ہے۔ یہ فیچر ڈیسک ٹاپ کے تمام ورژنز میں متعارف کرایا گیا ہے۔ جرنیز نامی فیچر ادھوری رہ جانے یا غائب ہو جانے والی سرچز یا ویب کو دوبارہ جاری رکھنے میں مدد فراہم کرے گا۔متعلقہ لفظ ٹائپ کریں یا گوگل کروم کے ہسٹری جرنیز پیج پر وزٹ کریں جہاں آپ کو سرج دوبارہ جاری رکھنے کا آپشن نظر آئے گا۔

ابتداء میں یہ فیچر انگلش، ڈچ، فرنچ، جرمن، اٹالین، پرتگیز، اسپینش اور ترک زبانوں کی سرچز تک محدود رہے گا تاہم بعد میں اس میں مزید بہتری کا امکان ہے۔ گوگل کروم استعمال کنندگان کے لیے نئے نئے فیچرز متعارف کرا رہا ہے۔ اس سے قبل گوگل کروم براؤزر میں “سینڈ لنکس”، “ٹیب سرچ” اور “نیو بیک گراؤنڈ اینڈ کلر” کے آپشنز شامل کیے تھے۔
سینڈ لنکس: جیسا کہ نام سے ہی معلوم ہوتا ہے کہ اس فیچر کے ذریعے استعمال کنندہ کروم سے براہ راست کسی دوسرے کو لنک ارسال کر سکے گا۔ تاہم اس فیچر سے ارسال کرنے والا لنک میں موجود مخصوص مواد کو ہائی لائٹ بھی کر سکے گا۔ لنک وصول کرنے والا کلک کرتے ہی لنک کے ہائی لائٹ مواد تک پہنچ جائے گا۔
ٹیب سرچ: بعض اوقات استعمال کنندہ کے کروم براؤزر پر درجنوں ٹیبز کھلی ہوتی ہیں اور فوری طور پر مطلوبہ ٹیب کو سرچ کرنے میں دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس مشکل کو آسان کرنے کے لیے گوگل نے “ٹیب سرچ ” فیچر متعارف کرایا ہے جس سے استعمال کنندہ ٹیب کو سرچ کر کے باآسانی اس تک پہنچ جائے گا۔ مطلوبہ ٹیب کے لیے سرچ آئیکون پر اس کا (Keyword) ڈالنا ہوگا۔
نیو بیک گراؤنڈ اینڈ کلر: گوگل نے کروم براؤزر کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے رنگ اور بیک گراؤنڈ فیچر کو متعارف کرایا ہے جس میں استعمال کنندہ اپنے براؤزر کا نہ صرف رنگ تبدیل کر سکیں گے بلکہ پس منظر کو بھی اپنی پسند کے مطابق ترتیب دے سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں