پیرس (ویب نیوز ) میٹا کی جانب سے یورپ میں فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز بند کرنے کی دھمکی دی گئی تو یورپی لیڈرز نے اس فیصلے کو خوش آمدید کیا ہے اور کہا ہے کہ دونوں سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند ہونے سے زندگی بہت آسان ہوجائے گی۔ پیرس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جرمنی کے نئے وزیر خزانہ رابرٹ ہابیک نے بتایا کہ ان کے فیس بک اور ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیے گئے تھے جس کی وجہ سے وہ چار سال سوشل میڈیا سے دور رہے ، اس دوران ان کی زندگی انتہائی شاندار طریقے سے گزری۔
ان کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فرانسیسی وزیر خزانہ نے کہا کہ وہ یہ بات دعوے کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ فیس بک کے بغیر زندگی بہت شاندار رہے گی، میٹا کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ براعظم یورپ اپنی خود مختاری کیلئے مزاحمت کرے گا۔ خیال رہے کہ یورپی یونین میں ڈیٹا ٹرانسفر کے حوالے سے نئے قوانین لاگو کیے گئے ہیں جن کے تحت کمپنیوں پر لازم ہوگا کہ وہ یورپ کا ڈیٹا یورپی سرورز پر ہی رکھیں۔ یورپی یونین کے اس اقدام کی فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ ان کیلئے یہ ممکن نہیں ہے، اگر ضوابط تبدیل نہ کیے گئے تو وہ یورپ میں اپنی سروسز بند کردیں گے۔
67